کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

[ad_1]

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کورنگی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس کی معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کی شناحت صدام حسین عرف علی اور سلیم عرف سلو کے نام سے کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ :گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے سولجر بازار، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 8, 2021 — 5:15 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme