کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کورونا کا شکار

[ad_1]

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفیصیلات کے مطابق رندھیر کپور کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انھیں ممبئی کے مضافات میں واقع کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

رندھیر کپور کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انکی کیفیت بہتر ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

رندھیر کپور نے ویسے تو کئی فلموں میں کام کیا لیکن فلم کل آج اور کل، جیت، جوانی دیوانی، لفنگے، رام پور کا لکشمن اور ہاتھ کی صفائی میں اپنے کردار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے چوٹی کے فلم ساز راج کپور کے 74 سالہ بیٹے اور سینئیر بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور کے دو چھوٹے بھائی 67 سالہ اداکار رشی کپور اور 58 سالہ راجیو کپور کا ایک سال کے عرصے کے دوران انتقال ہوا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme