جعلی فرقہ پرستی اور جعلی قوم پرستی کو ختم کرینگے، خالد خورشید خان

[ad_1]

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ جعلی فرقہ پرستی اور جعلی قوم پرستی کو ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالات کے تناظر میں تفرقہ پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

خالد خورشید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی زمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلے کا حل بھی ہو گا اور فرقہ پرستی پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن بھی ہو گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والے گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام سے معافی مانگیں۔

خالد خورشید نے کہا کہ حکومت کسی مسلک کی نہیں عوام کی ہوتی ہے ، مسلکی تفرقہ کو عوام نے مسترد کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال سے شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تنازعات کل تک ہر صورت میں حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے مزید کہا کہ علماء کو محراب سے نفرت کی بجائے امن اور محبت کا پیغام دینا چاہئیے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme