خیبر پختونخوا: مزید91علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

[ad_1]

خیبر پختونخوا میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر مزید 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیازکا اس حوالے سے کہنا ہےکہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور خیبرپختونخوا میں ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں عالمی وباء کے 151 مریض موجود ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار 9 سو12افراد گھروں تک محدودہیں۔

 

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 7, 2021 — 6:15 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme