لاہور، احد چیمہ کی تین سال بعد آج رہائی کا امکان

[ad_1]

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی  تین سال بعد آج رہائی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیا جائے گا، ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد احد چیمہ کی رہائی کے روبکار جاری کیے جائیں گے۔

احد چیمہ کو روبکار جاری ہونے پر رہا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی ،آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں بھی نامزد کیا گیاتھا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 12, 2021 — 7:34 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme