لاہور: مکمل لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز بند

[ad_1]

کورونا وائرس کی تشویش ناک صرتحال کے پیش نظر لاہور میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہینگے۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج اور کل لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہینگی۔

کمشنر لاہورنے مزید کہاکہ صرف میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہینگی۔

انہوں نے کہاکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

ان کا بتایا کہ شہریوں سے گزشتہ روز ہی اشیائے ضروریہ کی خریداری کرنے کی اپیل کی تھی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme