لاہور: ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون اور اس کی بیٹی کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ایس ایس پی توصیف حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم دلاور نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔

گلشن حدید مبینہ زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا

اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا
ا
یس ایس پی توصیف حیدر کے مطابق دلاور اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لیے اس نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دلاور سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی توصیف حیدر نے بتایا کہ مقتولہ عائشہ اور اس کی بیٹی ماہین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme