بالی ووڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹ انتقال کر گئے

[ad_1]

بھارت کے معروف میوزک ڈائریکٹ وجے پٹیل عرف لکشمن 78 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل عرف لکشمن گزشتہ روز دل کا دور پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے۔

گلوکار نے گزشتہ دنوں ہی کورونا وائرس کی دوسری ڈوز لگوائی تھی لیکن جب وہ گھر آئے تو اُنہیں کمزوری محسوس ہونے لگی۔

وجے پٹیل کی طبیعت کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی طبیعت مزید بگڑنے لگی تاہم ڈاکٹر نے گھر میں ہی اُن کا علاج شروع کر دیا لیکن گزشتہ روز اُنہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ چل بسے۔

واضح رہے کہ 78 سالہ میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل اور سریندر کی جوڑی رام لکشمن کے نام سے مشہور ہوئی تھی اور اس مقبول ترین جوڑی نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی ہٹ گانوں کی موسیقی دی تھی۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے 70 سے زائد ہندی، بھوجپوری اور مراٹھی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme