معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین رشتۂ ازدواج میں بندھنے کو تیار

[ad_1]

جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں بندھنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنول آفتاب نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مایوں کی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھوں میں مہندی لگوا رکھی ہے۔

کنول آفتاب نے ہاتھوں پر مہندی سے اپنا اور اپنے ہونے والے شوہر ذوالقرنین کا نام لکھوایا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی اس اہم موقع پر اپنے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنول آفتاب کی دلہن کے روپ میں تصویریں شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کنول آفتاب کے مایوں کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ٹک ٹاکر جوڑی کو زندگی کے اس نئے سفر پر دعائیں دی جارہی ہیں۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 3:57 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme