ماہرہ خان آج جو بھی ہیں کس کی وجہ سے ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے اس مرتبہ اپنے اسسٹنٹ میک اپ آرٹس کے لیے پوسٹ کی ہے۔

ماہرہ نے لکھا کہ مجھ سے لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ میں کیوں اپنی ٹیم بالخصوص میک اپ آرٹسٹس کی تصاویر شیئر کرتی ہوں۔

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کا جواب کیسے دیا جائے۔

تاہم ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کے ممبران کی تصاویر شیئر کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان کا کام سے متعلق ساتھ 2006 سے ہے۔

ماہرہ کا کہنا تھا یہ میرے دوست، میرے بھائی اور میرے راز دار ہیں، یہ جانتے ہیں کہ میں کب اپ سیٹ ہوتی ہوں، اور یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے کیسے ہنسانا ہے۔

ماہرہ خان نے اختام میں لوگوں کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب بہت ہی آسان ہے کہ ’میں ان کی وجہ سے ہوں۔

واضح رہے ماہرہ خان نے اپنے اس میک آپ آرٹسٹ کے ساتھ کافی وقت گزاراہے اور وہ اداکارہ کے لیے ان کے گھر کا حصہ ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی ہے۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 15, 2021 — 4:04 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme