منال خان کا مداحوں سے ماسک پہننے پر زور

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے مداحوں سے ماسک پہننے کی اپیل کردی ہے۔

اداکارہ اور ماڈل منال خان فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان لال رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی اور ماسک بھی لگائی ہوئی ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ایک پیغام بھی لکھا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ذمہ دار بنیں، ماسک لگائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

گزشتہ دنوں قبل منال خان نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا تھا۔

منال خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ تیاری کر رہی ہوں کسی بڑے کام کی، تاہم ان کے ہاتھ میں ایک انگھوٹی بھی دیکھی گئی۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست معروف اداکارہ منال خان کی انگوٹھی پہنے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی دو تصاویر میں سے ایک میں یہ خوبصورت جوڑا ایک ساتھ کھڑا ہے۔

 جبکہ دوسری تصویر میں منال خان نے اپنا آدھا چہرا اپنے ہاتھ سے چھپایا ہوا ہے اور اُن کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں ایک انگوٹھی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ منال خان کی جانب سے اپنے قریبی دوست احسن محسن اکرام کے ہمراہ آئے دن نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جبکہ یہ جوڑا سوشل میڈیا سمیت نجی تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتا ہے۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme