پاکستان میں منی لانڈرنگ،ٹیررفنانسنگ کےسسٹم بھارت سے بہترہیں،حماداظہر

71

[ad_1]

اپنی سياست کيلئے پاکستان کو نقصان نہ پہنچايا جائے

حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ،ٹیررفنانسنگ کےسسٹم بھارت سے بہتر ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتے کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزير توانائی حماد اظہر نے کہا کہ فيٹف پر اپوزيشن کا بيانيہ افسوسناک تھا اور اپنی سياست کيلئے پاکستان کو نقصان نہ پہنچايا جائے۔ پاکستان جلد ايف اے ٹی ايف کے چيلنجز کو پورا کرلے گا۔

انھوں نے کہا کہ فیٹف کا چیلنج فروری 2018 میں ملا تھا اور اس وقت پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت تھی۔ فیٹف میں نون لیگ دور میں بلیک لسٹ کی تیاری تھی۔ فیٹف میں ہاتھی گزر گیا اب صرف دم رہی گئی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گيس بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہيں تاہم اپوزیشن بے روزگاری کےعالم میں مختلف باتیں کررہی ہے۔2 ڈھائی سال میں کامیابیاں تحریک انصاف کے دور میں ملی ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ 29 جون سے 6 جولائی تک کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی کوشش کریں گے اور اگر لوڈ شیڈنگ ہوئی تو ٹارگٹڈ ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فرنس آئل کی مقدار پچھلے 2 سال میں کم ترین سطح پر ہے اور اس کے استعمال میں مزید کمی آئی گی۔ حکومت سسٹم کے اندر پیداوار کی کمی کو مینج کرے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ سابق دور میں مہنگے درآمدی فیول پر بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی پیداوار میں جتنا اضافہ ہوا ہے وہ درآمدی فیول پر کیا گیا۔ سابق دور میں منصوبہ بندی کا فقدان تھا تاہم اس وقت ڈومیسٹک سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ فیول کے مسئلے کی وجہ سے سسٹم میں 7000 میگاواٹ کا ایشو ہے۔