مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہوزیراعظم کا احساس تصاویر اور ویڈیوز کی حد تک ہے۔

[ad_1]

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہوزیراعظم کا احساس تصاویر اور ویڈیوز کی حد تک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پہلی بار بازار میں آنے پر ترجمانوں کی جانب سے بڑے شادیانے بجائے گئے لیکن  اس دوران بازار میں کوئی خریدار نظر نہیں آیا ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بازار میں کوئی نہیں تھا وزیراعظم کو احساس کرنا چاہئے کہ عام آدمی خریداری نہیں کرسکتا اور دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگوں کو بازار میں آنے ہی نہیں دیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 11اعشاریہ ایک فیصد ہوچکی ہے جس کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ میں 3.7 ملین کی کاٹن کی امپورٹس کی ہیں اور مزید امپورٹ کرنے جا رہے ہیں، اسکے باعث کئی فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں کیونکہ بجلی اور گیس نہیں ہے اور  کپاس امپورٹ کی جارہی ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme