میرے بھائی کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہیں، سعید آفریدی – بول نیوز

[ad_1]

آفتاب آفریدی کے بھائی سعید آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بھائی کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہیں۔

شہید آفتاب آفریدی کے بھائی سعید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کے کو لطیف آفریدی اور اس بھائی اور رشتہ داروں نے فیملی سمیت قتل کیا ہیں۔

سعید آفریدی نے مزید کہا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا لاشوں کو جب تک نہیں لے جائنگے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے جج کی اہلخانہ سمیت شہادت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ جج پر حملہ کاواقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ، ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او صوابی کا مزیدکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ گرفتاری کے لیے بنائی گئی اسپیشل ٹیم میں ضلع خیبر اور پشاور پولیس کے افسران شامل ہیں، نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ آفتاب آفریدی کو دو ماہ قبل سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج تعینات کیا گیا تھا۔ آفتاب آفریدی کی شہادت پر سوات بار کونسل نے کل احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 4, 2021 — 10:01 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme