قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ

149

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 34 رکنی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے سے لاہورائیرپورٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہوا۔
پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔
10 اور 12 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.