رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری – بول نیوز

[ad_1]

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں اسکول، کالجز کے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری ،سیکنڈری کی پہلی شفٹ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے لیکر دن 11 بج کر 30 منٹ تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز  پرائمری، ایلیمنٹری ، سیکنڈری کی پہلی شفٹ 10 بج کر 30 منٹ تک ہوگی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری ،سیکنڈری کی دوسری شفٹ 11 بج کر 45 سے لیکر دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری کی دوسری شفٹ ایک بج کر 15 منٹ تک ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ ہائیر سیکنڈری اسکول اور کالجز میں مارننگ شفٹ کے اوقات صبح 8 بجے سے دن ایک بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کے روز ہائیر سیکنڈری اور کالجز میں مارننگ شفٹ 12 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ہائیر سیکنڈری اسکول اور کالجز میں ایوننگ شفٹ کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے لیکر 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔

 محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اوقات کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز پر ہوگا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 14, 2021 — 7:31 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme