اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

[ad_1]

اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12.38 روپے فی کلو گرام کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا، گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسےمقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔

خیال رہے کہ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1718 روپے 59 پیسے کا تھا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme