وزیراعظم سے او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے الاثمین کی ملاقات – بول نیوز

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے او آئی سی کی طرف سے ٹھوس ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے الاثمین سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں وزیر اعظم اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر پاکستان او آئی سی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل نے وزیر اعظم کو جموں و کشمیر کے تنازعہ کی حمایت میں او آئی سی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کی بھرپور حمایت کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافے پر اسلامی تعاون تنظیم کے ٹھوس ردعمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم قائدین کی اجتماعی کوشش ہونی چاہیے کہ دنیا اس خصوصی محبت اور عقیدت کو تسلیم کرےجو مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک کے ساتھ رکھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کسی کو بھی اسلام اور دہشت گردی کے مابین کوئی ربط پیدا کرنے کی اجازت نہ دی جائے،عالمی برادری عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے لئے اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لئے مل کر کام کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme