موجودہ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی اور مالی بحران کاشکار ہے، بلاول بھٹو – بول نیوز

[ad_1]

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی اور مالی بحران کاشکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وباء بعد میں آئی ہے، عمران خان پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کاشکار ہے اور اب صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرزپر چلانےکا تجربہ ناکام ہوگیا، جتنی تباہی عمران خان نے کی اتنی ملک کی مجموعی تاریخ میں کبھی نہ ہوئی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔

 بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کےنوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے ،عمران خان ملک اتنا بدحال کرچکے ہیں کہ دہائیوں تک ہرجانہ بھرا جائےگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی نسلیں عمران خان کی تبدیلی کی قیمت ادا کریں گی۔ عمران خان اور اس کے حواری لوٹ مار کے بعد ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، خدشہ ہے کہ عمران خان کا اقتدار مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme