پاکستان پیپلزپارٹی دعوے نہیں کرتی بلکہ کام کرکے دکھاتی ہے، بلاول – بول نیوز

[ad_1]

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی دعوے نہیں کرتی بلکہ کام کرکے دکھاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بے نظیر ہاؤسنگ سیل نواب وسان کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواب وسان سے بے گھر افراد کے گھر بنانے کے منصوبے اور بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق دریافت کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نواب وسان نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک تین ہزار 750 افراد کو گھر بناکر دے چکے ہیں۔

نواب وسان نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے تحت مزید پانچ ہزار گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پورے صوبے میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کررہی ہے، بے نظیر ہاؤسنگ سیل پی پی پی کی سیاست میں خدمت کے تسلسل کا ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 9, 2021 — 1:14 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme