پاکستان: شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

بی ایف ٹی نیوز کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان 15 مارچ بروز پیر ہو گی۔ شب برات 28 مارچ کو ہو گی۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

کمیٹی کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان بروز پیر 15 مارچ کو ہوگا جب کہ شب برات 28 مارچ کو ہوگی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme