پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

[ad_1]

بھارت کے معروف اداکار پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر شیئر ہوئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے ہوئے دُنیا سے کوچ کرگئے ہیں، یہ خبر اس قدر وائرل ہوئی کہ اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے۔

آج صبح اداکار پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔

اداکار پریش راول کا ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

پریش راول نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کی موت کی خبر دی گئی تھی۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme