شہبازشریف سے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ

[ad_1]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے  ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو رہائی پرمبارک دی ہے  اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مزاج پرسی کی ہے۔

گفتگو کے دوران  دونوں رہنماؤں نے   ملک کی مجموعی صورتحال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے حوالے سے شہبازشریف کو اعتماد میں لیا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کورونا وباء کی شدت، ملک میں آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme