پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری

[ad_1]

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شو کازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بطور پی ڈی ایم سربراہ شو کاز نوٹس کی منظوری دی۔

شوکاز نوٹس سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھجوائے گئے۔

پیپلزپارٹی کو شو کاز نوٹس بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کو اسفندیار ولی کے نام سے بھجوائے گئے ہیں۔

شوکازنوٹس میں دونوں جماعتوں سے پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس کے متن میں درج ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اقدام نے اپوزیشن اتحاد اور تحریک کو نقصان پہنچا ہے، ایسا اقدام کیوں کیا، وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 5, 2021 — 5:44 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme