پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمٰن – بول نیوز

[ad_1]

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے خاتمے اور حکومت سے نجات کے لیے پرعزم ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ کچھ ساتھی جو علیحدہ ہوئے ہیں، انہیں جو نظر ثانی کی اپیل کی اس پر قائم ہیں، ان ساتھیوں کو اپنی غلطی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے، پی ڈی ایم کا جلد سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں ماہرین سے معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme