پرامن احتجاج کرنے والوں کو روکا نہیں جائیگا، مراد علی شاہ

[ad_1]

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی شہری اپنی مرضی سے پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتا ہے تو نہیں روکے گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت مذہبی جماعتوں سے موجودہ حالات میں رابطہ میں ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا، وفاقی حکومت تمام فیصلے صوبوں کو اعتماد میں لے کر کیے جاتے تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے وقتی فائدے کیلئے کسی کو بڑی تکلیف میں نہیں ڈالا جائے۔

اسکے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاو روکنا بہت ضروری ہے گزشتہ روز بھی ڈیڑھ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں اور اگر وفاق نے ایکشن نہ لیا توسندھ حکومت خود فیصلہ کرے گی۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 19, 2021 — 6:20 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme