پیمرا نے ٹی ایل پی کی ہرقسم کی میڈیاکوریج پر پابندی لگادی – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی ہرقسم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے دہشتگردانہ کاروائوں کے باعث ٹی ایل پی پر پابندی لگائی ہے، تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو اس حوالے سے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پیمرا کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا ہے،پیمرا کے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا پے کہ ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو ٹی ایل پی کی کوریج نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق خبروں اور کرنٹ افیرز کے پروگراموں پر بھی ہوگا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 16, 2021 — 2:19 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme