عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکل رہی ہے، عثمان ڈار

[ad_1]

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ ترقیاتی کاموں میں پیچھے رہ گیا ہے عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ این اے۔ 75 میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن) سے ہے، یہاں پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں کا ووٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کافی دن تماشا لگائے رکھا تھا، مریم نواز پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہی تھیں۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کے پولنگ اسٹیشن پر داخلے کی پابندی خوش آئند اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہونی چاہئے اور ایسے افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 10, 2021 — 9:59 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme