‘جہانگیر خان ترین کے گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے’ – ہم نیوز

[ad_1]


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ہے، میرا سینیٹر بننا پی ڈی ایم کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کافیصلہ پارٹی کا تھا، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے انٹرویو میں کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme