8بجے کے بعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ

[ad_1]

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کل سے رات 8بجے کے بعد لوگوں کو شہر میں غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت  کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلا س میں فیصلہ کیا ہے کہ پولیس غیر ضروری گاڑیوں میں لوگوں کو گھومنے سے روکے،شہری صرف اسپتال اور ضرروری کام کے لیے باہر نکل سکتے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پولیس کوبھی ہدایت  دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ کاروبار کے اوقات کار صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈیپارٹمنٹل / سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ خود سرپرائز وزٹ کریں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ  اگر ہم نے دو ہفتہ لگائی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی۔

واضح رہےکہ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشن آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ اور متعلقہ افسران نے  شرکت کی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme