وزیر اعظم کی شیخ رشید احمد کو سندھ کا دورہ کرنے کی ہدایت ، چوہدری فواد حسین

[ad_1]

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سندھ کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی ،بدانتظامی خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر اس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme