پاوری گرل دنانیر کی ویڈیو وائرل

33

[ad_1]

پاوری گرل دنانیر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو دیکھ کہ لگ رہا ہے کہ وہ کسی پارٹی کو آرگنائز کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔

پاوری گرل کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے  پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ان کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل  دنانیر مبین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگناتی نظر آرہی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دنانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنا رہی ہیں۔

دنانیر نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنا لیا۔‘

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے۔

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے۔

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔



[ad_2]

Source link

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.