پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

[ad_1]

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹیو کمیٹی (سی ای سی)  اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو مسترد کردیا اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

شوکاز نوٹس جاری کرنے پر بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے بلا مشروط معافی مانگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست کی مزاحمت کرتے ہیں، پنجاب میں سینیٹ کی 5 نشستیں پی ٹی آئی کو دی گئیں تو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، اے آر ڈی سے لیکر کسی بھی اپوزیشن کی تحریک میں کوئی شوکاز نوٹس نہیں جاری ہوا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عزت اور برابری کے ساتھ سیاست کرنا جانتی ہے، ہم اے این پی کے ساتھ ہیں اور حکومت کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کےدرمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہو تاکہ پارلیمان کے اندر اور باہر مل کر حکومت کی مخالفت کریں، جنہوں نے پارلیمان سے استعفے دینا ہے دے دیں لیکن کسی پارٹی کو ڈکٹیٹ نہ کریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ استعفے آخری ہتھیار ہونے چاہئیں،یہ پیپلز پارٹی کا تاریخی موقف رہا ہے اور رہے گا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 12, 2021 — 10:41 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme