پیپلزپارٹی ملک میں آئینی حکمرانی کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے، قمرزمان

[ad_1]

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں آئینی حکمرانی کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے۔

پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم کہہ چکے ہیں پی ڈی ایم میں شاہد خاقان نے اختیارات سے انحراف کیا، پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہد خاقان ہم سے معافی مانگیں، اے این پی کو واپس لائیں تو پی ڈی ایم کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں آئینی حکمرانی کی بحالی کیلئےکام کررہی ہے، پیپلزپارٹی پہلے ہی دن سے اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے جبکہ ن لیگ کہتی ہے پنجاب حکومت کو گھر بھیجنا سیاسی طور پرہمیں زیب نہیں دیتا، یہ لوگ اگر حکومت سے لڑتے تو اب تک حکومت گھر جاچکی ہوتی، لیکن یہ لوگ تو اپوزیشن سے ہی لڑ بیٹھے ہیں، جب ایک دفعہ دوریاں ہوجاتی ہیں تو خلا پیدا ہوجاتا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme