سخت لاک ڈاؤن لگانے کی تیاری کی جارہی ہے

[ad_1]

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے ملک میں کورونا کی موجودہ تشویش ناک صورت حال پرمزید کہا کہ اگرصورت حال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme