پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت کا چینی ہم منصب کو خط

[ad_1]

پاکساتن اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چینی صدر شی جنپنگ کو مبارکبادی خط لکھا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے ہیں اور یہ دوستی علاقے کے امن کی ضمانت ہے۔

دوسری جانب چینی صدر  شی جن پنگ نے بھی پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے  دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنائے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی 70 سال سے قائم و دائم ہے جو دونوں ممالک کے عوام کا سب سے قیمتی اثاثہ بن چکا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی خوشحالی کا اہم محرک ثابت ہو گی۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme