وزیراعظم کی مہنگائی پر قابوپانے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپشن زدہ لوگوں کی بات نہ سنی جائے،جتھوں سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا، یہ جتھے قانون توڑنا چاہتے ہیں اور اپنی کرپشن بچانےکیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بےبنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں، حکومتی ٹیم اجاگر کرے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد پر توجہ دی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا 5روز قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme