وزیراعظم عمران خان کا فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاروق قیصر صرف اداکار ہی نہیں تھے، انہوں نے سماجی ناانصافیوں اور مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا بھی کی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے فاروق قیصر کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاروق قیصر کے نواسے محمد نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

فاروق قیصر نے 1976 میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت پائی تھی۔

مرحوم فاروق قیصر کو تمغہ امتیازاور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme