وزیراعظم عمران خان آج ایک بجے سکھر پہنچیں گے

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان 16 اپریل تقریباً ایک بجے سکھر ائیرپورٹ پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

عمران خان کے استقبال کرنے والوں میں جی ڈی اے رہنما سردار علی گوہر مہر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ائیرپورٹ سے آئی بی اے سکھر جائیں گے اور آئی بی اے سکھر آڈیٹوریم میں کامیاب نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔

آئی بی اے سکھر میں وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے مقامی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر اعظم آئی بی اے سکھر ائیرپورٹ سے ہی کراچی روانہ ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سکھر آمد پر میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی صحافیوں کو کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے سکھر دورے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 15, 2021 — 8:08 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme