وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ آمد کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے وزیراعظم نے خصوصی دعا بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme