وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب طے پا گیا

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب طے پا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 7مئی کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پرجائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کےانتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ ہوگا جس میں وزیراعظم کا عمرہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کررہے ہیں، وزیراعظم کے دورے کے دوران مختلف امور زیرغور آئینگے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھی وزیر اعظم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme