وزیر اعظم عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں، شہباز گل

[ad_1]

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عوام کے حقوق  کے لیے لڑ رہے ہیں۔

امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے  معاون خصوصی  شہباز گل کا  کہنا تھا کہ  جو  اعتماد سمندر پار پاکستانیوں نے کیا ہے، وزیراعظم اس پر پورا اتریں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ    سابق حکمرانوں کے زیادہ تر اثاثے قبضہ مافیا کے ذریعہ بنے۔  27 ارب روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہیں۔ 30 ،35 سال کا گند اتنی جلد صاف نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی نیت ٹھیک ہے، اعشارئیے مثبت سمیت جارہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  سمندر پار پاکستانی مدد کرنے والے ہیں، مدد لینے والے نہیں ۔مسائل بہت زیادہ تھے حل ہونے میں وقت لگے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ  وزیراعظم  نے سفارت خانے کو واضح ہدایت کی ہے کہ پاکستانیوں کا ہر مسئلہ حل کیا جائے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme