وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزاراور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو چیک کیا اوراسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

واضح رہےکہ اس دوران عمران خان  کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکارموجود نہیں تھا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme