تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، شفقت محمود – بول نیوز

[ad_1]

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے فیڈرل بورڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مدارس کے 20 طلبہ وطالبات جو ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو وفاقی بورڈ کی طرف سے سالانہ اسکالرشپ مہیا کی جائے گی۔

شفقت محمود کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مدارس کے طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اگلے دو سال کے لئے وفاقی بورڈ کیطرف سے پچیس ہزار روپے سکالر شپ دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیئٹ میں نمایاں کارکردگی کرنے والے وہ طلبہ جو میڈیکل کی فیلڈ میں داخلہ لیں گے ان کو اگلے 5 برس تک سکالرشپ کی رقم دی جائے گی جبکہ جو طلبہ انجینئرنگ پروگرام میں ایڈمیشن لیں گے ان کو اگلے 4 برس کے لئے سکالرشپ مہیا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم تعلیم کے فروغ میں مذہبی مدارس و مراکز کا کردار قابل تعریف اور مسلمہ حقیقت ہے لہذا میری وزارت اور ہماری حکومت سے جس حد تک ممکن ہوا ہم مذہبی تعلیمی مراکز و مدارس کی معاونت و حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme