پی ٹی آئی کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور

[ad_1]

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی پرغورشروع کردیا ہے۔ یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

بلوچستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ فیصلہ سازی میں انہیں یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ سازی میں نظر انداز کیے جانے کے مسئلے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان کابینہ میں پی ٹی آئی کوعددی اکثریت کے بجائے اقلیتی تناسب سے شامل کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme