حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں

[ad_1]

کراچی میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی جاری ہٰے۔ شہر میں پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی تھی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے عید الفطر پر تمام بس سروس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شہرقائد میں پبلک ٹرانسپورٹ ، انٹر سٹی اور انٹر پراونشل ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہے۔ پابندی کا اطلاق 9 مئی سے 16 مئی تک ہے۔

پرائیوٹ گاڑیوں میں 50 فیصد سواری کی اجازت ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسی اور رکشہ میں بھی 50 فیصد سواری کی اجازت ہے۔

 رکشہ اور ٹیکسی میں بھی ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جارہی۔

واضح رہےکہ گڈز ٹرانسپورٹ کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

 

 

 


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme