ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ

[ad_1]

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت خود چور چورکا شور مچاتے ہیں اور خود چوری کرتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دیئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے اور موجودہ حکومت رنگے ہاتھوں ووٹ چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کو ہرطرح سے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ یہ حکومت چاہتی ہے ہرطرح سے اپوزیشن کو نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ووٹ چور کے خلاف متحد ہے اور حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 6:29 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme