یو اے ای سے تعلقات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

[ad_1]

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے تعلقات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی کے اعزاز میں پاکستان  بزنس کونسل دبئی میں افطار پارٹی اہتمام کیا گیا جہاں کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان  بزنس  کونسل دبئی سے وابستہ شخصیات  کا شکریہ ادا بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے تعلقات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان معاشی سفارتکاری کو بروئے کار  لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی توجہ پاکستان میں کاروباری مواقعوں  پر مبذول کرا رہے ہیں، کورونا  کے باوجود   معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 18, 2021 — 4:39 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme