شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں، فواد چوہدری – ہم نیوز

[ad_1]

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے جبکہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلے پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme