صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

[ad_1]

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ جہاز میں موجود ہیں۔

 اداکارہ کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

اس سے قبل صبا قمر نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویرشیئر کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں تھیں۔

صبا قمر کے  فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ ایک عورت کتنی مضبوط  اور بے خوف ہوتی ہے۔

صبا قمر کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ’درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے،  ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ ۔

جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے  ’بے خوف‘ کا کیپشن بھی دیا گیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا گیا جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ و فلم انڈسڑی میں اپنے نام کا لوہا منوانے والی صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور اہمیت دی جاتی ہے ۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 17, 2021 — 3:11 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme